ریاست نامہ کا تعارف

ریاست نامہ ایک کمرشل ویب سائٹ ہے جس کا مقصد اردو ادب اور اردو صحافت کا فروغ ہے. اس پلیٹ فارم سے ہم کہانی, افسانہ, ناولٹ,ناول،شاعری اور کالم کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں کریں گے. کتب بینی کا فروغ ایک جدید انداز سے ہمارا نعرہ ہے. دور حاضر میں کاغذ پر لکھی گئی کتب کم اور سکرین پر لکھی گئی زیادہ پڑھی جاتی ہیں، ہم اس بات کے قائل ہیں. آپ جہاں بھی ہوں، ہم آپ کو تازہ ترین خبروں سے باخبر رکھیں گے، اس مقصد کے لیے ہماری ملک بھر میں نمائندگان کی اپنی ٹیم ہے، آپ ہماری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے تازہ ترین خبروں سے باخبر رہ سکتے ہیں، ہم آپ کو آن لائن شاپنگ اور اخبارات،ٹی وی کے لیے آن لائن اشتہارات کی بکنگ کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں. ہماری مجلس ادارت اور مجلس مشاورت میں شامل افراد مایہ ناز صحافی,ادیب اور شاعر ہیں. جو اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں. ہم سینئر لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی تحاریر کو اولیت دیتے ہیں. ہماری پالیسی ہے کہ ہم نظریہ پاکستان,افواج پاکستان,اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں کریں گے. ایسا مواد جس سے مذہبی تفرقہ بازی پھیلتی ہو, کی اشاعت بھی اس ویب سائٹ پر ممنوع ہو گی. ریاست نامہ نے پہلی دفعہ ادیبوں کی آن ٌلائن ڈائریکٹری مرتب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو جلد مرتب ہو جائے گا ان شاء اللہ .ریاست نامہ پبلیکیشنز کا آغاز ہو چکا ہے، ہم میرٹ پر کتابیں شائع کرتے ہیں اور ان کی تشہیر اور آن لائن فروخت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ان کی دستیابی کو یقینی بناتے ہیں. ہم ادیبوں کو رائلٹی بھی دیتے ہیں.مستقبل قریب میں نیوز ایجنسی کا قیام، رسالے کا اجرا اور کیبل ٹی وی کا قیام بھی ادارے کے مقاصد میں شامل ہے.