صدف اقبال—–انڈیا

صدف اقبال کا تعلق بھارت کے صوبہ بہار کے گاؤں بھدیہ گیا سے ہے، وہ بہت اچھی افسانہ نگار، شاعرہ،گیت نگار اور محقق ہیں، وہ پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، فیس بک پر کئی ادبی فورمز کی ایڈمن ہیں اور اس طرح کئی نئے افسانہ نگاروں اور شاعروں کو متعارف کرانے کا انہیں اعزاز حاصل ہے. ان کی کئی کتابیں زیرِ طبع ہیں. جن میں انسانی زندگی میں ادب کی اہمیت، تنقیدی مضامین کا مجموعہ اور نروان کی آخری سرحد افسانوی مجموعہ قابلِ ذکر ہیں. ایک بڑی ادبی تنظیم “بزمِ صدف” کی روح رواں ہیں. ریاست نامہ کے مصنفین کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے افسانے اور شاعری ریاست نامہ پر مسلسل شائع ہوتی رہتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں