شاہد جمیل احمد

شاہد جمیل احمد سینئر شاعر،افسانہ نگار ،ناول نگار اور پیشے کے اعتبار سے بنکار ہیں. ان کا اصل نام شاہد جمیل جبکہ قلمی نام شاہد جمیل احمد ہے.وہ موضع بھرائیاں تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ میں 1970 میں پیدا ہوئے. ایم ایس سی(آنرز) ایگریکلچرل انٹومالوجی اور ایم بی اے مارکیٹنگ کی ڈگریاں لینے کے بعد ایک بنکار کی حثیت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا اور آج کل نیشنل بنک آف پاکستان میں اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ گوجرانوالہ ریجن ہیں. www.shahidjameel.com کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی چلا رہے ہیں اور اس ویب سائٹ پر ان کا تمام کام موجود ہے. وہ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں لکھتے ہیں.

کتابیں/ مطبوعات: (1) آؤ فاختہ گھر چلیں، افسانے (اردو)
(2) جاگرن افسانے (اردو)
(3) سرخ گلاب افسانے (اردو)
(4) نی مائے پنجابی شاعری
(5) او یار پنجابی شاعری
(6) کبوتروں کا سپائی پلان ناول (اردو)
(7) کیسے ہوتے ہیں وہ خط مجموعہ خطوط
(8) جہنم اور صندل کی چھڑی کلیات اردو افسانہ
(9) پیچاک اردو افسانے
(طلباء میگزینز کے علاوہ، ماہِ نو، ادبیات ،علامت، جدید ادب، عکاس ، چہار سوُ، غنیمت ، ارزنگ ، مونتاج ، سانجھاں ، امکانات ، ارتقا (پاکستان) ،دربھنگہ ٹائمز، وارث اودھ، ثالث ( بھارت )میں افسانوں کی اشاعت، وزارتِ اطلاعات و نشریات کے منعقد کردہ آل پاکستان خطوظ نویسی میں خصوصی انعام اور خط کی کتاب میں شمولیت، روزنامہ عوام فیصل آباد میں متعدد مضامین اور انشائیہ جات کی اشاعت)

اعزازات /اسناد /سرٹیفکیٹس
سند امتیاز برائے کیلی گرافی منجانب پرنسپل گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ1988 ء
سند امتیاز برائے سیکرٹری جنرل ٹیوٹوریل گروپ ((14گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ1987 ء
تعریفی سند برائے کیلی گرافی، سالانہ نمائش، منجانب پاکستان سٹڈی سرکل لاہور 1987 ء
سند امتیاز بطور کہانی نگار منجانب پاکستان ینگ تھنکر ایسوسی ایشن انٹرنیشنل لاہور 1989 ء
سند امتیاز برائے مضمون نگاری طلباء میگزین کشتِ نو، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 1989 ء
سند امتیاز برائے مضمون نویسی، منجانب بزم پیغام صوبہ پنجاب، لاہور 1989 ء
سند امتیاز برائے شمولیت اُردو مشاعرہ، آل پاکستان بین الجامعات مقابلہ جات، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 1989 ء
سند امتیاز / خصوصی انعام برائے پنجابی مشاعرہ، آ ل پاکستان بین الجامعات مقابلہ جات، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، 1989ء
سند امتیاز برائے مضمون نویسی منجانب انسانی فلاحی تنظیم ( (Sheenاُردوبازار سیالکوٹ، 1990 ء
سند برائے سیکرٹری، ادبی تنظیم سوسائٹی آف ایگریکلچرل رائٹرز ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، 1990-91ء
سند برائے شریکُ مدبر، طلباء میگزین” کشتِ نو “منجانب ادبی تنظیم سوسائٹی آف ایگریکلچرل رائٹرز، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، 1991-92ء
سند برائے بیسٹ شاعر آف دی کیمپس منجانب ادبی تنظیم، سوسائٹی آف ایگریکلچرل رائٹرز، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، 1991 ء
سند برائے رابطہ سیکرٹری، سوسائٹی آف ایگریکلچرل رائٹرز، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، 1992 ء
سند اعزاز بطور صدر ٹیوٹوریل گروپ “او” زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، 1990-91ء
سند امتیاز بطور بہترین مضمون نگار، سوسائٹی آف ایگریکلچرل رائٹرز، یونیورسٹی فیصل آباد ، 1992 ء
سند شرکت مقابلہ کہانی نویسی، پچاس سالہ تقریبات پاکستان منعقدہ دعوۃ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد 1997 ء
رول آف آنر / گولڈ میڈل بطور شریکُ مدیر طلباء میگزینِ کشتِ نو، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 1992 ء
سند امتیاز برائے شرکت، آرٹ اینڈ فن فیسٹیول، ارقم کالج/ دی یونیورسٹی آف لاہور، 2003ء
نیشنل بنک آف پاکستان ٹیلنٹ پول پروگرام میں سلیکشن 2005 ء
جائنٹ سیکرٹری انجمن ترقی پسند مصنفین پنجاب2012-2014
جائنٹ سیکرٹری ،سیکرٹری انجمن ترقی پسند مصنفین گوجرانوالہ2012-2014
ریاست نامہ کی خوش قسمتی ہے کہ یہ مایہ ناز لکھاری ہمارے مصنفین میں شامل ہیں‌اور ان کے بہترین افسانے ریاست نامہ پر شائع ہوتے رہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں