مریم تسلیم کیانی

مریم تسلیم کیانی جو اس سے قبل مایا مریم کے نام سے بھی لکھتی رہی ہیں کا تعلق کراچی سے ہے. افسانہ نگار ہیں اور ایک ناول پر کام جاری ہے.منفرد موضوعات پر لکھنے کی وجہ سے پڑھنے والوں میں نہ صرف پسند کی جاتی ہیں بلکہ اکثر انہیں اپنی تحریروں پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ابھی ہمارا معاشرہ اس قابل نہیں ہوا کہ وہ سچ برداشت کر سکے. مریم تسلیم کیانی کے اب تک افسانوں اور افسانوں کے دو مجموعے آ چکے ہیں.
کتاب : 1۔ کہانیوں کا مجموعہ ۔ میں وہی لڑکی ہوں ۔ 2013
2۔ افسانوں کا مجموعہ ۔ اسیرخواب ۔ 2017
اسیرِ خواب کے مارکیٹ میں آئے ہوئے ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا ہے مگر اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے. اس خواب کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کتاب کا فلیپ مشہور فکشن رائٹر اور نقاد جناب حمید شاہد نے لکھا ہے. مریم کئی فیس بک کے ادبی گروپوں کی ایڈمن رہیں اور نئے افسانہ نگاروں کو متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا. مریم ریاست نامہ کے مصنفین کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے افسانے ریاست نامہ پر شائع ہوتے رہتے ہیں. مریم تسلیم کیانی کی کتاب” اسیرِ خواب” رعایتی قیمت پر ریاست نامہ پر آن لائن دستیاب ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں