کامران غنی صبا

کامران غنی صبا کا اصل نام کامران غنی ہے مگر قلمی نام کامران غنی صبا ہے. ان کا تعلق عظیم آباد پٹنہ (بھارت) سے ہے. ان کے والدِ گرامی کا نام ڈاکٹر ریحان غنی ہے ،ڈاکٹر ریحان غنی بہار کے معروف صحافی اور مجاہد آزادی مفتی سید شاہ محمد عثمان غنی کے پوتے ہیں .کامران غنی صبا پیشے کے اعتبار سے معلم ہیں اور آج کل نائب معلم گورنمنٹ مڈل اسکول، چک نصیر ویشالی کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں. کامران غنی صبا نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے ایم .اے کیا، بی۔ایڈ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کیا اور آج کل پٹنہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں.وہ مختلف اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں جن میں سے قابلِ ذکر یہ ہیں ز
مدیر اعزازی اردو نیٹ جاپان،
معاون مدیر سہ ماہی دربھنگہ ٹائمز،دربھنگہ
معاون مدیر سہ ماہی تحقیق، دربھنگہ
ایسو سی ایٹ ایڈیٹر ماہنامہ ’کائنات‘ (کولکاتا)،
انچارج ادب ایڈیشن روزنامہ ’پندار‘، پٹنہ۔
مشاغل: صحافت، شعر و شاعری، درس و تدریس
انعامات و اعزازت: اردو نیٹ جاپان کی جانب سے 2013 کا بہترین قلم کار منتخب کیا گیا۔
عوامی نفاذ کمیٹی کی جانب سے ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا
المنصور ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔
ادبی خدمات کے اعتراف میں “اکبر رضا جمشید” ایوارڈسے نوازا گیا۔
یونیورسل اردو پوسٹ (دبئی) کی جانب سے صحافتی خدمات کے اعتراف میں توصیفی سند سے نوازا گیا۔
روزنامہ تاریخ انٹرنیشنل(فرانس) کی طرف سے مصطفوی ایوارڈ برائے عالمی مضمون نویسی مقابلہ سے نوازا گیا۔
ان کی ایک کتاب پیام صبا کے نام سے چھپ چکی ہے جبکہ مزید پر کام جاری ہے.وہ ریاست نامہ کے مصنفین کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کی تحاریر ریاست نامہ پر مسلسل شائع ہوتی رہتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں