پاکستانی آج سپر مون کا دلکش نظارہ کریں گے

Moامریک(مانیٹرنگ ڈیسک)آج رات چاندزمین کے قریب تر آجائے گا جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ اس سے قبل سپر مون گزشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا، جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چاند کے زمین سے قریب آجانے کے بعد اس کی روشنی معمول سے 16 فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی 7 فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔ شکاگو کے اڈلر پلانٹیریئم کے پبلک آبزرونگ ڈائریکٹر مائیکل نیکولز کے مطابق آج زمین سے چاند کا فاصلہ 2 لاکھ 22 ہزار 135کلومیٹر ہوگا۔اس کے علاوہ آج کا سپر مون، مسلسل تین سپرمون سیریز کے سلسلے میں پہلا سپرمون ہوگا۔ محققین کے مطابق باقی دو سپر مون آئندہ برس جنوری میں دیکھے جاسکیں گے۔

پاکستانی آج سپر مون کا دلکش نظارہ کریں گے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں