ہری پور حلقہ پی کے 40کے عوام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قاضی محمد اسد خان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر دیا …

ہری پور (ملک بلاول اقبال ) حلقہ پی کے 40کے عوام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قاضی محمد اسد خان سے آزاد حیثیت میں الیکشن

لڑنے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قاضی محمداسد خان جنہوں نے پچھلے پانچ سال تک ن لیگ کے ساتھ اپوزیشن میں گزارے اور آمدہ الیکشن 2018ء میں حلقوں میں تبدیلی کے بعد قاضی محمد اسد خان نے PK-42حلقہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا مگر وہاں سے پیر صابر شاہ جو کہ سابق صوبائی صدر ن لیگ تھے اور اب سینٹرہیں نے اپنے بھتیجے کو بھی پی کے 42سے ن لیگ کا امیدوار بنا کر سامنے

لایا جس پر قاضی محمد اسد خان کے سپورٹروں نے ان پر آزاد الیکشن لڑنے کا دباؤ بڑھایا اور قاضی محمد اسد خان نے ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے درخواست ہی نہیں دی اب دوبارہ حلقہ تبدیل ہو کر پی کے 40ہو گیا اب قاسم شاہ پی کے 42اور قاضی محمد اسد خان پی کے 40سے امیدوار بن گئے اور ان پر ٹکٹ کیلئے دباؤ ہے مگر حلقہ کے عوام نے انہیں آزاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے تا حال قاضی محمد اسد خان نے نہ ٹکٹ لیا اور نہ ہی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ووٹروں سپورٹروں کا دباؤ بدستور جاری ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :
ہری پورسابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حالیہ بیان کے خلاف ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والے ہر مکتہ فکر کے لوگوں کا شدید رد عمل …

ہری پور حلقہ پی کے 40کے عوام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قاضی محمد اسد خان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر دیا …” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں