کرک پولیس کے ڈی پی او نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کر کے ایک روشن مثال قائم کر دی

کرک ، ڈی پی اوکی شہداءپولیس کے لواحقین ، ورثاءسے ملاقات

کرک ( نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او کرک نے ضلع کے شہدائے پولیس کے لواحقین اور ورثاءسے ان کے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے شہدا ءکے لواحقین، ورثاءسے ان کے مسائل اور مشکلات کے بارے میںبھی دریافت کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کیپٹن(ر) فرقان بلال نے اپنے دفتر میں شہدائے پولیس کے لواحقین اور ورثاءسے ملاقات کے دوران ان کے مسائل اور مشکلات کے بارے دریافت کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین میں سے چند ایک کو درپیش مسائل کو فور ی حل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک کیپٹن (ر) فرقان بلال نے شہداءکے لواحقین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قوم وملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیرو ہیں۔ ڈی پی او کرک فرقان بلال نے شہداءکے لواحقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہداءکے یتیم بچوں کے تعلیم پر پوری توجہ دیں اور بغیر کسی رکاوٹ ان کے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے تمام اقدامات کریں۔تاکہ مستقبل میں ان شہداﺅں کے بچے ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں معاون ثابت ہوں اور شہداءکے بیواﺅں کے ساتھ ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی قدر کریں
کیونکہ شہداء نے ملک وقوم کی بقاءوسالمیت اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی اور بہتر مستقبل کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او کرک نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔شہداءکے لواحقین کو ہر موقع پر یاد کرنااور ان کی مدد کرنا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہیں ۔ اس موقع پرمزید گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کرک نے کہا کہ تمام شہداءکے لواحقین ہمارے لئے قابل احترام اور قدر دان ہیں ۔ اور ان کے ساتھ ملاقات کا مقصد یہی ہے کہ شہداءکے لواحقین کو اپنے پیاروں کی کمی محسوس نہ ہو۔

کرک پولیس کے ڈی پی او نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کر کے ایک روشن مثال قائم کر دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں