ہری پور اربوں روپے فنڈ لگانے کے دعویدار عوامی نمائندے، شہر بھر میں کوئی پارک بھی تعمیر نہ کر سکے …

ہری پور (ملک بلاول اقبال ) اربوں روپے فنڈ لگانے کے دعویدار عوامی نمائندے، شہر بھر میں کوئی پارک بھی موجود نہیں لیڈی گارڈن اور

ایوب چمن پارک کی حالتیں کھنڈرات سے کم نہیں سوکھی گھاس ،جابجا خشک پتے گرے پڑے صفائی کافقدان نہ جھولے نہ لائٹیں پچھلے 5سالوں میں حکومت کوئی اچھا پارک بھی بنانے میں ناکام رہی ۔تفصیلات کے مطابق ہری پور بھر میں پی ٹی آئی کی حکومت پچھلے پانچ

سالوں میں عوام کی سیر و تفریح کیلئے کوئی بھی اچھا پارک بنانے میں ناکام رہی لیڈی گارڈن اور ایوب پارک کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے جہاں نہ بیٹھنے کیلئے کوئی خاض انتظام نہ لائٹیں نہ پودے نہ گھاس بڑے درختوں سے گرنے والے خشک پتے اور دیگر کوڑا کرکٹ چمن کی زینت بنا ہوتا ہے جبکہ عوامی نمائندے اربوں روپے کے فنڈ ہری پور میں لانے کے دعوے کرتے ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :
ہری پور حلقہ پی کے 40کے عوام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قاضی محمد اسد خان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر دیا …

ہری پور اربوں روپے فنڈ لگانے کے دعویدار عوامی نمائندے، شہر بھر میں کوئی پارک بھی تعمیر نہ کر سکے …” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں