ہری پور کے تاریخی میگا مالیاتی سکینڈل ٹی فار ٹریڈنگ میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم بابر زیب کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید 8دن کا ریمانڈ لے لیا گیا …

ہری پور (ملک بلاول اقبال ) ہری پور کے تاریخی میگا مالیاتی سکینڈل ٹی فار ٹریڈنگ میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم

بابر زیب کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید 8دن کا ریمانڈ لے لیا گیا اسی کیس میں ایک ملزم طارق محمود کو گرفتار کر کے دن روزہ جسمانی ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کر دی گئی بابر زیب نے چند سال قبل ضلع ہری پور سمیت متعدد شہروں میں ٹی فار ٹریڈنگ کے نام سے لوگوں کو زیادہ نفع دینے کا لالچ دیکر کروڑوں اربوں روپے ہتھیانے اور پھر غائب ہو گیا تھا ملزم بابز زیب جو کہ تلوکر ہری پور کا رہائشی ہے اس نے پورا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا اور ہری پور اسلام آباد ،مظفرآباد اور دیگر شہروں میں دفاتر قائم کئے ہوئے تھے مبینہ طور پر اسلام آباد کی ایک بڑی سیاسی شخصیت کا دوست شفقت بھی بابر زیب کے سر پر ہونے کی باز گشت سنائی دیتی تھی اس وجہ سے وہ اتنے عرصہ تک اربوں روپے لوٹنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا بالا آخر نیب کے پی کے نے اسلام آباد سے ملزم بابر زیب کو یکم مئی

کو گرفتار کر کے اگلے دن احتساب عدالت نمبر 2 سے 12روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا اور ریمانڈ کے خاتمے پر گزشتہ روز مزید 8روزہ ریمانڈ لے لیا گیا اس کیس سے جڑے ایک اور ملزم طارق محمود کو بھی گرفتار کر کے اسکا بھی 10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں ادھر بابر زیب کے دیگر ساتھوں جنہوں نے سادھا لوح لوگوں کو لوٹا ان کی گرفتاریوں کے بعد ان میں کھلبلی مچ گئی ہے اور بچاؤ کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے مزید گرفتاریوں کا قوی امکان ہے یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اٹلی سے واپس آنے والا پانڈک کا رہائشی عامر نوجوان بھی اسی کیس میں گرفتار ہو چکا ہے تھانہ سٹی کے ہاتھوں جبکہ قبل ازیں بھی دیگر ساتھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر ضمانتوں پر رہائی پا چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :
ہری پور اربوں روپے فنڈ لگانے کے دعویدار عوامی نمائندے، شہر بھر میں کوئی پارک بھی تعمیر نہ کر سکے …

2 تبصرے “ہری پور کے تاریخی میگا مالیاتی سکینڈل ٹی فار ٹریڈنگ میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم بابر زیب کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مزید 8دن کا ریمانڈ لے لیا گیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں