تھانہ خانپور کی حدود قطبہ ڈھک میں 9روز قبل قتل ہونے والی ماں اور تین بیٹیوں کا سفاک قاتل حقیقی باپ نکلا …

ہری پور (ملک بلاول اقبال ) تھانہ خانپور کی حدود قطبہ ڈھک میں 9روز قبل قتل ہونے والی ماں اور تین بیٹیوں کا سفاک قاتل حقیقی باپ

نکلا جائیداد کی خاطر دیگر دو رشتہ داروں سے ملکر بیوی اور بیٹیوں کو زہر دیکر قتل کیا ملزم کا پولیس کے سامنے اعتراف آج ملزمان کا ریمانڈ لیا جائے گا پریس کانفرنس کے دوران DPO کی تفصیلات گزشتہ روز DPO آفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران قطبہ ڈھک میں 9دن قبل ماں صدف بی بی زوجہ شفاقت عرف کینوا اور تین بیٹوں چار سالہ زینب بی بی،8سالہ ایمان شہزادی اور 6سالہ زرقہ شہزادی کو رات کے وقت زہر دیکر قتل کر دیا اور لاشوں کو ہاتھ پاؤں سے رسیوں سے باندھ دیا گیا تھا مقتولین بیٹیوں کا باپ شفاقت عرف کینوا جو کہ لین دین کے مقدمات میں ایک سال سے مفرور تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شفاقت اور دیگر دو ساتھیوں کو چار دن بعد ہی حراست

میں لے لیا تھا مگر انہیں 9ویں روز میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ملزم شفاقت کے ساتھ اسکے رشتہ DHQہسپتال ہری پور کے کلرک یاسر رحمان ولد فضل الرحمان اور صدام اختر ولد اختر رحمان کو بھی گرفتار کر لیا ملزم نے بتایا کہ اس نے بیوی کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ہی قتل کئے اور اس میں میرا ان دونوں نے ساتھ دیا ملزمان کے خلاف 6مئی کو دفعہ 302/34مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج 15مئی کو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیکر مزید تحقیقات کی جائیں گی مذکورہ ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش پر انسپکٹر تفتیشی رحم نواز خان اور دیگر ٹیم کی کارکردگی کو عوام نے خراج تحسین پیش کیایاد رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے روزنامہ اتحاد 10مئی کو خبر کی اشاعت کر چکا ہے اور سب سے پہلے خبر دینے کا اعزاز حاصل کرنے پر قارئین کا خراج تحسین۔
یہ خبر بھی پڑھیں :
ہری پور حلقہ پی کے 40کے عوام نے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قاضی محمد اسد خان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا مطالبہ کر دیا …

تھانہ خانپور کی حدود قطبہ ڈھک میں 9روز قبل قتل ہونے والی ماں اور تین بیٹیوں کا سفاک قاتل حقیقی باپ نکلا …” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں