عید الفطرپرسیکیوریٹی کے لیے کرک پولیس کے افسران نے سر جوڑ لیے

کرک ( ) عید الفطر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او کرک نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کیپٹن (ر) فرقان بلا ل نے عید الفطرمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے پولیس افسران کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کی ۔ اجلاس میں سرکل ڈی ایس پیز سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی ۔اجلا س کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہونے کے بعد ڈی پی او کرک نے پولیس افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اپنے علاقے میں مساجد کے پیش امام صاحبان ،مشران علاقہ کی وساطت سے لاﺅڈسپیکروں کے ذریعے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرانے کے میسج کو لوگوں تک پہنچائے ، اورعوام کو یہ بھی باور کرایا جائے کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں مروجہ قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، اور مرتکب افراد کو اس بار عید جیل میں گزارنا پڑے گی ۔ایس ایچ اوز اس با ت کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاقے میںچائنہ پٹاخے، بارودی پٹاخے ، آتش بازی مواد وغیرہ کہیں پر نظر نہ آئیں اورایس مواد رکھنے والوں دکانداروں کے خلا ف کریک ڈاﺅن کرکے ان کے دکانوں کو سیل کرائیں ۔عید کے موقع پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلا ف بھی کاروائی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے بچا جاسکے۔ اسی طرح عید کے موقع پر ڈیموں میں نہانے پر دفعہ 144نافذ العمل ہے اس لئے ڈیموں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔تمام ایس ایچ او ز اپنے اپنے علاقے میں عید گاہوں کی سیکورٹی کیلئے مناسب انتظامات کریںاور نماز عید کی ادائیگی سے پہلے پہلے تمام ایس ایچ اوز بم ڈسپوزل سکواڈ سے بڑے بڑے عیدگاہوں کی کلیئرنس کروائیںگے۔اور نماز عید کی ادائیگی تک تمام پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہے گے۔ہائی وے سمیت تمام مصروف شاہراہوں پر پولیس موبائل گشت 24گھنٹے موجود رہے گی تاکہ باہر اضلا ع سے عید کی چھٹیوں پرآنے والے مقامی لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے۔اور رش والی جگہوں اور عوامی تفریحی مقامات پر بھی سیکورٹی کے مناسب اقدامات کئے جائیں ۔ اسی طرح عید کے موقع پر ان تمام متوقع امیدواروںاور سیاستدانوں کے حجروں پر آنے والے زائرین کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی مناسب سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے ۔اس موقع پر موصوف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفسران اور ٹریفک سٹاف عوام کے ساتھ اپنا رویہ انتہائی مہذب، شگفتہ اور نرم رکھیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں
شبنم کو ناحق بدنام کیا گیا، فاروق بندیال نے بھی آبروریزی نہ کرنے کی بات حلفاً بتا دی، شبنم کے جعلی ٹئوٹر اکاؤنٹ کا معمہ بھی حل.ریاست نامہ کی تحقیقات

اپنا تبصرہ بھیجیں