کرک پولیس نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ریلی کا انعقاد کیا

کرک ( نمائندہ خصوصی ) تفصیلات کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے انسدادی مہم میں ہوائی فائرنگ کے روک تھام کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کیپٹن(ر)فرقان بلال کے زیر قیادت تحصیل چوک سے صدام چوک مین بازار کرک تک ہوائی فائرنگ انسداد ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں انجمن تاجران سینئر نائب صدر ظفراقبال، میڈیا نمائندوں کے علاوہ مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کا مقصد عوام کو ہوائی فائرنگ کے نقصات سے آگاہ کرناہے ۔ریلی میں عوام الناس کی جانب سے ڈی پی او کرک اور کرک پولیس زندہ باد اور ہوائی فائرنگ نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔اورعوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او کرک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مثبت اکٹیوٹی قرار دی گئی۔ جبکہ اس سے قبل بھی ڈی پی او کرک کے خصوصی احکامات پر چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے انسدادی مہم میں کرک پولیس اور ٹریفک سٹاف کی طرف سے مختلف مقامات پر پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف چوکوں، آڈوں ، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ہوائی فائرنگ سے تدارک کرنے کے پوسٹر ز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔ کرک پولیس کی جانب سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے انسدادی مہم میں اب تک فرداً فرداًہزاروں افراد کو میسج پہنچایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کیپٹن (ر) فرقان بلال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے کی ہرگز کسی کوبھی اجازت نہیں ہوگی ۔بلکہ مرتکب عناصر کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کروائی عمل میںلائی جاکر ان کو عید جیل میں گزارنا پڑے گی ۔ اور ڈی پی او کرک نے تما م ایس ایچ اوز اور ضلعی پولیس افسران کو چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز اور فوری ایکشن لینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں