این اے 17 میں عمر ایوب خان اور بابر نواز خان کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا

ہری پور (ملک بلاول اقبال سے )حلقہ این اے 17میں 25جولائی کو مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان اور پی ٹی آئی کے عمر ایوب خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ڈاکٹر راجہ عامر زمان خان میدان سے باہر ہو چکے ہیں جس سے اب دونوں امیدواروں کے درمیان گھمسان کارن پڑے گا اگر اس مقابلے میں راجہ عامر زمان خان شریک رہتے تو پھر نتائج مختلف ہوتے مگر اب مقابلہ انیس بیس کا ہوگا جیتے گا وہی جس نے سابقہ ادوار میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا ہے. دونوں امیدواروں کے کامیابی کے دعوے فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے آئندہ الیکشن 2018ء 25جولائی کو ہوں گے اور اس طرح صرف ڈیڈھ ماہ باقی رہ گیا ہے. امیدواروں نے لنگوٹ کس لئے ہیں اور دن رات مہم جاری ہے، ووٹروں سپورٹروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے. NA-17 سے دوبڑی جماعتوں کے امیدواربابر نواز خان ن لیگ اور پی ٹی آئی کے عمرایوب خان جو پہلے ایک ہی کشتی ن لیگ کے سوار تھے اب آمنے سامنے آچکے ہیں اور دونوں کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہو گا، پاکستان فلاح پارٹی کے قاضی عتیق ،پی پی پی کی شائستہ رزاق، ق لیگ کے حامد شاہ اور کئی آزاد امیدوار بھی مقابلے کی دوڑ میں شریک ہیں اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کسے آئندہ پانچ سالوں کے لئے اپنا نمائندہ منتخب کرتی ہے.واضح رہے کہ بابر نواز خان صرف ایک دفعہ اور عمر ایوب خان کئی مرتبہ ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں
یہ بھی پڑھیں
شبنم کو ناحق بدنام کیا گیا، فاروق بندیال نے بھی آبروریزی نہ کرنے کی بات حلفاً بتا دی، شبنم کے جعلی ٹئوٹر اکاؤنٹ کا معمہ بھی حل.ریاست نامہ کی تحقیقات

اپنا تبصرہ بھیجیں