حلقہ کے غیور عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کا استعمال کریں-قاضی محمد اسد

ہری پور (ملک بلاول اقبال سے )حلقہ پی کے 40سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قاضی محمد اسد خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو حلقہ کے غیور عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کی پرچی کا استعمال کریں تاکہ جو نمائندہ آپ چنیں آپ کے مسائل حل کرئے اور زبانی جمع خرچ کرنے والے اور جھوٹ اور تختیوں کی سیاست کرنے والو ں کو مسترد کردیں ان خیالات کا اظہار وہ حلقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کر رہے تھے قاضی محمداسد خان نے کہا کہ میرا ماضی حال حلقہ کے عوام کے سامنے ہے میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی جسکی گواہی مخالفین بھی دیتے ہیں میں نے گلی نالیوں کی سیاست سے زیادہ اجتماعی کاموں کو ترجہی اور تعلیم کی طرف توجہ دی تاکہ ہمارے بچے پڑھ لکھ کر معاشرے کو سدھار نے میں اپنا کردار ادا کریں قاضی محمد اسد خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ 25جولائی کو حلقہ کے غیور عوام میرے حق میں فیصلہ دیں گے اور یقین دلاتا ہو ں کہ کامیابی کے بعد اپنے حلقے اورضلع کی ترقی اور پسماندگی کو دور کرنے کیلئے کام کروں گا ذاتی اور اجتماعی کام کروں گا اور آپکو مایوسی نہیں ہو گی 25جولائی کا سورج انتقامی سیاست کرنے والوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گا
یہ خبر بھی پڑھیں
این اے 17 میں عمر ایوب خان اور بابر نواز خان کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں