وادی کمراٹ۔۔۔ دنیا کی حسین ترین جنت۔۔۔ جہاں قدرت گلے ملتی ہے—حامد حسن

وادی کمراٹ۔۔۔ دنیا کی حسین ترین جنت۔۔۔ جہاں قدرت گلے ملتی ہے
اگر آپ دنیا میں جنت دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک بار وادی کمراٹ کی سیاحت ضرور کریں
میں پچھلے تقریبا 12،13 سال سے سیاحت کر رہا ہوں، پاکستان کے تمام مشہور مقامات کی سیاحت کی
لیکن کمراٹ ویلی کو سب سے زیادہ خوبصورت حسین دلفریب اور جنت نظیر پایا
★ بلند و بالا پہاڑ، گھنے درخت اور ٹھنڈے ٹھار دریا اور چشموں سے لبریز ہیں۔
دنیا کی لذیز مچھلی ٹراؤٹ یہاں وافر مقدار میں موجود ہے۔
یہاں بہت زیادہ سبزہ، خوبصورت ترین وادیاں، حسین ترین جھیلیں، دلنشین آبشاریں اور دلفریب راستے ہیں۔
پہاڑوں پر موجود برف دلفریب دعوت نظارہ دیتی وادی میں چار سو بکھرے بھیڑ بکریاں وادی کی خوبصورتی کا عکاس ہے۔
★ وطن عزیز کی قیمتی درختوں کا مشاہدہ آنکھوں کو بھلی لگتی ہے۔
وادی کمراٹ کے پہاڑوں میں بل کھاتی حسینہ کے گھنی زلفوں کی مانند خوبصورت سڑک سیاحوں کو تھکنے نہیں دیتی۔
پینے کا صاف اور میٹھا پانی کا ذائقہ نہ بھولنے والی ہے۔
اگر آپ سیاحت کے جنون کی حد تک شوقین ہیں تو پھر پیدل سفر کو ترجیح دینا ہوگی
میری زیادہ سیاحت بائک پر ہوئی ہےمجھے جنون کی حد تک سیاحت اور نئےمقامات کو کھوجنے کا جنون ہے
آج سے چند سال قبل تک میں کاغان ناران شوگراں سری پائے کو سب سے زیادہ خوبصورت سمجھتا تھا
لیکن جب وادی گلگت بلتستان کے چند مقامات دیکھے تو کاغان ناران بھول گیا جیسےوادی ہنزہ، استور، دیوسائی، یاسین ویلی، شندور،راکاپوشی، گوجال
جب نیلم ویلی دیکھی تو گلگت کی سیاحت بھول گیا جیسے کیل، اڑنگ کیل، شنڈرویلی، شاردہ، نوری ٹاپ، دواریاں، ہملٹ، جنوائی،تاؤبٹ
اسی طرح کشمیر ،ہزارہ، گلگت، چترال ،بلوچستان،کےدوسرے بہت سے مقامات دیکھےسب ،مقامات ایک دوسرے سے حسین
لیکن۔۔۔۔
جب کمراٹ ویلی دیکھی تو بس پچھلی تمام سیاحت بھول گیا
کمراٹ ویلی یقینا پاکستان کی سب سے زیادہ حسین اور خوبصورت جگہ ہے
دوسرے تمام مقامات بنسبت کمراٹ ویلی کے روڈ اور راستے مشکل ہیںکیوں کہ یہاں حکومت کی طرف سے سیاحت کو فروغ نہ دینے کا فقدان ہے
لیکن ان راستوں پرفور بائی فور اور 125 بائک آسانی سے سفر کرتی ہیں
کمراٹ کی مکمل سیاحت کے لئے سب سے بہتر موٹر سائکل ہے
کمراٹ کیے مشہور مقامات میںتھل، جندروئی،باڑگوئی،شرینگل، بریکوٹ، بیاڑ، پاتراک اور کلکوٹ، دوجنگہ،،بڑاڈھنڈہ جھیل، بلیک واٹر(تورچینہ) بہت زیادہ مشہور ہے
لیکن کمراٹ ویلی میں جھاز بانڈہ، چمرین ابشار،نیل دار ا،کٹورہ جھیل، چتروڑ بانڈہ ایسی جگہیں ہیں جو آپ کو مبہوت کر دیں
اس کے علاوہ پیدل ٹریک اور سفر میں بہت ساری چھوٹی بڑی وادیاں دیکھیں تو حقیقی جنت کا گماں ہوتا ہے
اگر آپ قدرتی شاہکاروں سے مزید لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو پھر ۔۔۔
کمراٹ سے کلام کا سفر کیجئے
کمراٹ سے کلام 60۔65 کیلو میٹر کا سفربراستہ اتروڑ گھبرال ہے
یہ سفر صرف جیب فور بائی فور یا 125 یا اس سے زیادہ طاقتور موٹر سائکل کا ہے
یہ بہت ہی زیادہ خوبصورت دلفریب اور حسین ہے
اس میں سرسبز چراہگاہیں ، حسین ترین راستے، ٹاپ اور بہت زیادہ خوبصورت وادیاں ہیں
ایک بار وادی کمراٹ کی سیاحت ضرور کیجئے

اپنا تبصرہ بھیجیں