سابق شوہر کا خیال، بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا کے لیے اداکارہ نور کا رشتہ مانگ لیا

لاہور (نمائندہ جنگ)سوشل میڈیا پر بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند خاور مانیکا اوراداکارہ نور کی متوقع شادی کی خبر وائرل ہوگئی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیوی بشریٰ مانیکا نے اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کے لیے ادکارہ نور کی شکل میں دوسری بیوی تلاش کر لی ہے،اداکارہ نورعمران خان کے پو لیٹیکل سیکر ٹری عون چودھری کی سابق اہلیہ ہیں اور انکی رضامندی سے یہ رشتہ طے ہوا ہے ،نکاح کی تقریب سادگی سے عام انتخابات کے بعدہوگی ،اس ضمن میں عون چوہدری اور اداکارہ نور نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔واضع رہے کہ عمران خان کے لیے اپنی بیوی بشریٰ مانیکا کے ساتھ ایک طویل رفاقت توڑ کر اسے اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کرنا، عمران خان کے ساتھ نکاح کے بعد اپنی بیوی کی پاک دامنی کی قسمیں اٹھانا اور اب سابقہ بیوی کی طرف سے سابق شوہر کے لیے رشتہ مانگنا جیسے واقعات فلموں اور افسانوں کے بعد پہلی دفعہ عملی زندگی میں دیکھنےمیں آ رہے ہیں
خاور مانیکا
Khawar manika
اداکارہ نور
Noor-Bukhari-new-look

اپنا تبصرہ بھیجیں