امریکہ میں پاکستانی فلمی میلہ سج گیا، فلمی ستاروں کی کہکشاں بکھر گئی

یویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ’مشن ٹو دی یو این‘ کے زیر اہتمام دوسرے دو روزہ پاکستان فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب میں شوبز کی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کرانے کا مقصد پاکستانی سنیما کی شاندار طریقے سے واپسی ہے۔
ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی کہ دو روزہ فیسٹیول میں دکھائی جانے والی فلمیں بیرون ملک میں پاکستان کا بہترین امیج پیش کریں گی۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ماہرہ خان، میکال ذوالفقار، مہوش حیات اور آمنہ شیخ سمیت شوبز کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
picture 2

اپنا تبصرہ بھیجیں