بشیر احمد بلورشہید کے بیٹے ہارون بلور کو دھماکے میں شہید کر دیا گیا، دیگر پانچ افراد بھی شہید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے سابق شہید صوبائی وزیر بشیر احمد بلور جنہیں دیشت گردی کی ایک واردات میں خودکش دھماکے سے شہید کر دیا گیا تھا کے بیٹے ہارون بلور اے این پی کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے 78 سے امیدوار تھے اور آج انتخابی مہم کے دوران پشاور کے علاقے یکہ توت میں جلسہ کے دوران خطاب کر رہے تھے جب جلسہ گاہ کے دوران ایک خوفناک خودکش دھماکہ ہوا جس میں وہ موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے میں دیگر پانچ افراد بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے، یاد رہے کہ بشیر احمد بلور کو 2012 میں اس وقت خودکش دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا جب وہ صوبائی وزیر بھی تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں