پشاور خود کش دھماکہ، شہداءکی تعداد 15 ہوگئی، تیس سے زائد شدید زخمی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کا علاقہ یکہ توت اس وقت خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا جب اےاین پی کے، کے پی78سے امیدوار ہارون بلور ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر نے کے لیے جلسہ گاہ میں پہنچے تھے دھماکے کے نتیجے میں ہارون بلور اور پانچ افراد موقع پر شہید ہو گئے جبکہ شدید زخمی 10 افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد بتائی جاتی ہے، دھماکے کے بعد قانون نافز کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کیں، ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور بھی ہارون بلور کی شہادت کی خبر ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے، ہسپتال میں اے این پی کے مشتعل نوجوانوں نے تور پھوڑ بھی کی، ریاست نامہ اور سماء نیوز کے نمائندگان کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے 15 سے زیادہ افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچائی ہیں. کارنر میٹنگ کے آرگنائزر اورنگزیب نے بتایاکہ جلسہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دینے کے باوجود سیکیوریٹی کا کوئی معقول بندوبست نہیں کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں