5 کروڑ کا بزنس،سب سے کامیاب اوپننگ والی پاکستانی فلم

کراچی (شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے ریلیز کے دوسرے روز بھی کمائی کا ریکارڈ بنالیا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ملک بھر میں سب سے کامیاب اوپننگ والی پاکستانی فلم کا ریکارڈ بنایا تھا اور فلم نے پہلے روز صرف ملک بھر کے سنیما گھروں سے 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ ریلیز کے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ’طیفا‘ نے دوسرے روز بھی کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے، فلم نے دوسرے روز 2 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر ملک بھر کے سینما گھروں سے 5 کروڑ کا بزنس کیا ہے اور یہ بھی کمائی کا ایک اور نیا ریکارڈ ہے۔ لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی پیشکش ہے۔ فلم میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا ہے جب کہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں