اس صدی کا سب سے طویل ترین مکمل چاند گرہن،جو دو گھنٹے تک رہے گا

پاکپتن(این این آئی)اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن27 اور28 جولائی کی رات کو ہو گا۔جو تقریبا دو گھنٹے تک رہے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق 27 اور28 جولائی کی رات ایک گھنٹے اور 43منٹ کے چاند گرہن کے دوران پوری زمین کے سایہ چاند ہو گا۔جو نہ صرف سال 2001 سے اب تک کا طویل مکمل چاند گرہن ہو گا۔بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہو گا۔ گرہن کے دوران اسے بنا(بغیر) کسی آلہ کے دیکھا جا سکتا ہے ۔علاوہ ازیں ماہرین فلکیات کے مطابق 20 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے آ جائے گا بلکہ اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہو گی۔اس طرح جولائی کے آخر اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے برعکس زیادہ چمکدار نظر آئے گا۔یہ 31جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہو گا۔مریخ اوسطاـــ 26مہینوں میں ایک مرتبہ زمین اور سورج کے ٹھیک الٹ سمت میں آتا ہے اور 2003 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمک دار دکھائی دے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں