پولیس نے کار چور دھر لیا،مسروقہ کار برآمد

کرک( نمائندہ خصوصی ) تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ملزمان نے پنڈی سے موٹر کار سپیشل کرکے کرک کے علاقے شنوہ میں اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور سے موٹر کار نمبر LEA-5118 چھین کر ڈرائیور کو پھینک کر ملزمان گاڑی سرقہ کرکے بھاگ گئے. اس واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری اور سرقہ شدہ گاڑی کو برآمد کرنے کیلئے تخت نصرتی کے ڈی ایس پی عابد خان آفریدی کی قیادت میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈی پی او کرک کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد خان نے ایس ایچ او افضل خان اور ریسکیو 15 سکواڈ کے ہمراہ ملزمان کی نقل وحرکت کے بارے میں معلوم ہونے پر علاقہ بوگارہ کے الگڈہ میں ملزمان اور سرقہ شدہ موٹر کار کا تعاقب کرتے ہوئے ملزمان نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی. پولیس نے انتہائی جدوجہد کے بعد حکمت عملی سے ملزمان ظفر ولد غنی بادشاہ اور مدثر ولد عبدالمجید ساکنان چوکارہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے آلہ فائرنگ ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد اور سرقہ شدہ موٹر کار قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ یعقوب خان شہید منتقل کر دیا. واضح رہے کہ ملزم ظفر تھانہ یعقوب خان شہید اور تھانہ شاہ سلیم کو متعدد چوریوں، سرقہ بالجبراور اپنی ہی بھابی کو اغواءکرنے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ کامیاب کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او کرک نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس پارٹی کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات کے احکامات جاری کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں