آہنی دروازے چوری کرنے والا آہنی ہاتھوں میں آگیا

کرک ( نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق تھانہ یعقوب خان شہید (تخت نصرتی ) پولیس نے مدعی فرید خان ولد نجیب اللہ سکنہ خدہ بانڈہ کی اطلاع پر چوری کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مدعی نے رپورٹ میں بتایا کہ اس کے دکان سے سٹیل کے بنائے ہوئے 4دروازے اور 4کھڑکیاں کسی نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت چوری کئے ہیں ۔ جس پرتھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او افضل خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے واردات کے اصل ملزم لائق زادہ ولد آزاد خان سکنہ گنڈیری خٹک تک رسائی حاصل کرکے ملزم کو گرفتار کیا ۔ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چوری شدہ سامان کی نشاندہی کرواکر پولیس نے چوری شدہ سٹیل کے بنائے ہوئے 4عدد دروازے اور 4عدد کھڑکیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں