بیگم کلثوم نواز وفات پا گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھیں، انہیں گلے کا کینسر تھا، سابق وزیراعظم نواز شرہف اور ان کی بیٹی مریم صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں ہیں۔اس سے قبل نواز شریف نے ریفرنس کی سماعت کے دوران اپنی بیگم کی تیمارداری کے لیے اجازت چاہی تھی جو نہ ملی، بعد میں جب انہیں سپریم کورٹ کی مداخلت سے جانے کی اجازت ملی تو بیگم کلثوم نواز قومے میں جا چکی تھیں، نواز شریف کے مخالفین نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو بھی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تھی اور اسے ڈرامہ قرار دیا تھا، اس سلسلے میں ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے نام سے جعلی وٹس ایپ بھی چلایا گیا، بیگم کلثوم نواز کے لواحقین نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی یا ان کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔ پاکستان لانے کی صورت میں نواز شریف کے بچے حسن اور حسین کی شرکت مشکوک ہو جائے گی جنہیں پاکستانی احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے اور اگر تدفین لندن میں کی جاتی ہے تو نواز شریف کی پے رول پر رہائی کے باوجود شرکت مشکوک ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں