بڑے پن کا مظاہرہ، اعتزاز احسن نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی، کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد(ماانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹراعتزاز احسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق اپنے بیان پر شریف خاندان سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
ممتاز قانون دان بیرسٹراعتزاز احسن نے بیگم کلثوم کی علالت اور لندن کے ایک نجی کلینک میں کینسر جیسے مرض کے علاج کے متعلق متنازع بیان دیا تھا،واضح رہے کہ عوامی حلقے اعتزاز احسن کے اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں،نواز شریف اور شریف فیملی کا اس بیان پر کوئی ردعمل نہیں آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں