لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنانے والا گروہ پکڑا گیا، شرمناک انکشاف

لاہور (آن لائن) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے والے گروہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے چند گھنٹوں بعدہی مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ان سے تفتیش جاری ،جلد ہی اس کیس کی میرٹ پر رپورٹ بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں بچوں سے زیادتی کے بعد ان کیویڈیو بنانے والے تین سفاک ملزمان کامران ،قاسم اور ظہیر پر مشتمل گروہ کو پکڑ لیااور ان سے تین بچوں کی بنائی گئی ویڈیو بھی برآمد کرلی گئی ان سے مزید تفتیش
جاری ہے ،ذرائع نے بتایا کہ ان سفاک مجرموں کی تفتیش حساس ادارہ بھی کررہا ہے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جلد ہی اس کیس کی میرٹ پر رپورٹ بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں