نواز شریف،مریم نواز شریف اور کپٹن صفدر رہا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز شریف اور داماد کپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، ان کی رہائی پے رول پر 12 گھنٹوں کے لیے عمل میں لائی گئی ہے جس مدت میں اضافے کا بھی امکان ہے، تینوں کی رہائی کی درخواست محکمہ پنجاب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کی تھی جس کے تحت ان کی رہائی عمل میں آئی. تینوں کو سخت سیکیوریٹی میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچا دیا گیا ہے. ان کی رہائش گاہ کے تین کمرو‌ں کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ میاں نواز شریف کی اہلیہ گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں