مدرس،مترجم اور ادیب تنویر رئوف کی آپ بیتی کی تقریب رونمائی

کراچی (کلچرل رپورٹر)معروف مترجم، مدرس اور نثر نگار تنویر رئوف کی آپ بیتی کی تقریب رونمائی کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق تنویررئوف کی کتاب ’زندگی خوب صورت ہے‘ کی تقریب پذیرائی 8 ستمبر کو کراچی پریس کلب کی ادبی کمیٹی کے تحت منعقد کی گئی۔
تقریب کی صدارت معروف فکشن نگار اور نقاد اے خیام نے کی۔ معروف مصنف محمد ارشد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس تقریب سے معروف فکش نگار اور صحافی زیب اذکار حسین، معروف صحافی اور شاعر اے ایچ خان زادہ، سینیر مدرس پروفیسر ہارون رشید اور معروف مترجم سلیم صدیقی نے خطاب کیا اور تنویر رئوف کے فن پر روشنی ڈالی۔
دیگر اسپیکرز میں ہما جاوید، نگہت سلطانہ، مجید رحمانی، سہیل صدیقی اور اقبال خورشید شامل تھے۔
اسپیکرنے تنویر روف کے مشاہدے، زبان کی شگفتگی اور سچائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کتاب ناقدین اور قارئین میں یکساں پذیرائی حاصل کرے گی۔
تقریب کی نظامت معروف صحافی موسیٰ کلیم نے کی۔
اس تقریب میں شہر قائد کے معروف ادیب اور شعرا شریک تھے۔
کتاب نشر و اشاعت کے ادارے ’رواں‘ کے تحت ڈسٹ کور کے ساتھ شایع کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں