10 منشیات فروش گرفتار

کرک (نمائندہ خصوصی)کر ک پولیس نے قانون شکن ،جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کلین سویپ میں گزشتہ عشرے یعنی (10) دنوں کے دوران مختلف تھانہ جات کوقتل ،اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب59 مجرمان اشتہاری اور 10منشیات فروشوں کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی مختلف بور کا اسلحہ وایمونیشن اور منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین نے تینوں سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانہ ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ عناصر ، قانون شکن افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کلین سویپ آپریشن کے احکامات دیئے تھے ۔جس پر تینوںسرکل کے ڈی ایس پیز کے زیر قیادت تھانہ جات ایس ایچ اوز ، ریپڈ رسپانس فورس ، ایلیٹ نفری نے جرائم کی بیخ کنی کیلئے مختلف تھانوں کے مضافاتی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے ۔جس کے نتیجے میں مختلف تھانوں کو قتل کے مقدمات میں مطلوب 11 اشتہاری، اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 8اشتہاری اور 40دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں،5مشہور بدنام زمانہ جواریوں اور 16مشتبہ گان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل کر قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔اس کے علاوہ کرک پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کلین سویپ کے تخت ہوائی فائرنگ کرنے والے 6افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اورر غیر قانون اسلحہ رکھنے کی پاداش میںزیرحراست ملزمان، اشتہاریوںکے قبضہ سے مجموعی طور پر چار4/کلاشنکوف ،دو2/رائفل ،دو2/رپیٹر،نو9/پستول ، ایک ہینڈ گرینڈ اور 405عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔جبکہ آپریشن کلین سویپ میں گرفتار 10منشیات فروشوں کے قبضہ سے15.482کلوگرام چرس برآمدکی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں