پاکستانی لڑکیاں وزن اٹھانے میں نمبر 1.

دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ میں پاکستانی لڑکیوں کی نو رکنی ٹیم نے تین گولڈ میڈلز سمیت نو تمغے اپنے نام کر لیے۔
ٹیم میں شامل چار بہنوں میں سے ویرونیکا سہیل اور ٹوینکل سہیل بھی گولڈ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں، تیسرا گولڈ میڈل نزہت جبیں نے حاصل کیا۔
مقابلے میں شریک پاکستانی خواتین کی ٹیم نے چار چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔
پاور لفٹرز ویرونیکا سہیل نے 47 کلو گرام، ٹوئنکل سہیل نے 72 کلو گرام اور نزہت جبین نے 63 کلو گرام کیٹیگری میں سونے کے تمغے جیتے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق رابعہ شہزاد نے 52 کلو گرام، سنیہا غفور نے 57 کلو گرام، نادیہ مقصود نے 72 کلو گرام اور رابعہ رزاق نے بھی سلور میڈل حاصل کیا۔
ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ کے مقابلے دبئی میں جاری ہیں، چیمپئین شپ میں مردوں کے مقابلے آج ہوں گے۔
پاکستان کی جانب سے چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے گئی 16 رکنی ٹیم میں نو خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں