گمشدہ بچے والدین کو واپس مل گئے

کرک(نمائندہ خصوصی ) ضلع کرک کے تحصیل تخت نصرتی کے تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او افضل خان کو 29 ستمبر کو دوران گشت دو لاوارث کم سن بچے ملے۔دونوں بچوں کو اپنے ہمراہ تھانہ لاکر انتہائی پیار اور محبت سے ان کے نام اور سکونت معلوم کرتے ہوئے ایک بچے نے اپنا نام عطاء اللہ اور دوسرے نے اپنا نام محب اللہ ولد شیر محمد سکنہ کمپلیکس ایبٹ آباد بتایا۔ ایس ایچ او افضل نے ملنے والے لاوارث بچوں کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک افتخار الدین کو آگاہ کیا۔ جس پر ڈی پی او کرک نے ایبٹ آباد پولیس کے ساتھ رابطہ کرکے ان کو کرک سے ملنے والے دو کم سن بچوں کی گمشدگی کنفرم کرکے بتایا کہ دونوں بچے باحفاظت کرک پولیس کے پاس موجود ہے۔ اور بہت جلد دونوں بچوں کو ایبٹ آباد میں ان کے والدین کے حوالہ کر دیا جائے گا۔ ڈی پی او کرک نے ڈی ایس پی ظاہر شاہ کو دونوں بچوں کو ایبٹ آباد پہچانے اور والدین کو حوالہ کرنے کی تلقین کی۔ ڈی پی او او ڈی ایس پی کے ہدایات پر تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او افضل خان نے پولیس کے ہمراہ دونوں بچوں کو ایبٹ آباد پہنچا کر ان کے والدین کے حوالہ کیا۔ اس موقع پر گمشدہ بچوں کے لواحقین نے خوشی کے پھولے نہ سماتے ہوئے ڈی پی او کرک اور کرک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے عوام دوست پولیس کے نعرے کو برقرار رکھتے ہوئے کرک پولیس نے عوام دوست پولیس کی انمٹ مثال قائم کردی۔ جس کو بچوں کے والدین کے علاوہ پوری ایبٹ آباد عوام برسوں یاد رکھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں