کھیلوں کی خبریں،جنید خان کا انٹرویو اوربہت کچھ ہمارے سپورٹس رپورٹر ضیاء الاسلام کے قلم سے

موجودہ حکومت کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،جنید خان
ہماری ہدف ہے کہ اگلے تین سال میں خیبرپختونخوا سے دو سو کے قریب بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کرے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا
پشاور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم کو بہترین حال میں بحال کردیا جبکہ ارباب نیازسٹڈیم کو بین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے کے منصوبے پر بھی زوروشور سے کام شروع جاری ہے، اگلے چند سالو ں میں پشاور بھی دوبئی کی طرح انٹر نیشنل سپورٹس سٹی کی شکل اختیار کرے گی۔گذشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے جنید خان نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،جسکی وجہ سے صوبے کے اندر ایک عرصے سے کھلاڑیوں میں پائی جانے والے محرومیوں کو نہ صرف دورکیا بلکہ انکی سہولت کیلئے کھیلوں کے میدانوں سے لیکر تمام سہولیات بھی بہم پہنچائی گئیں۔انکا کہنا ہے کہ حکومت کھیلوں پر سیاست نہیں چمکاتا ہماری ہدف ہے کہ اگلے تین سال میں خیبرپختونخوا سے دو سو کے قریب بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کرے اور اس سلسلے میں کھیلوں کے تمام ایسوسی ایشنز کے منتظمین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ پرانے اور نئے کھلاڑیوں کو بڑے محاذکیلئے تیار کرے، اس سلسلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایسوسی ایشنز کوسالانہ گرانٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے ،جنید خان نے بتایا کہ نوجوانوں کو کھیلنے کی ہرممکن سہولیات حکومت کی ذمہ داری ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر ایک ارب چالیس کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ‘ سٹیڈیم کو مصنوعی روشنیوں ، جدید اکیڈمی، ہاک آئی اور سنیکو میٹر کی سہولیات ، سی سی ٹی وی اور تکنیکی آلات سے مزین کیاجائے گا۔ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش بتیس ہزار تک پہنچ جائیگی ، نئی پچز بھی بنائی جائیں گی ، جیم بھی موجود ہوگا،‘سٹیڈیم میں اس وقت سترہ ہزار تماشائیوں کے زمین پر بیٹھنے کی گنجائش ہے منصوبے کے تحت تماشائیوں کیلئے کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ ایک اور منزل بھی تعمیر کی جائے گی جس سے تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 32 ہزار تک پہنچ جائیگی ، گراؤنڈ میں جدید فلڈ لائٹس کی تنصیب بھی کی جائیگی‘ میدان میں موجود تماشائیوں کو کھیل ٹی وی سکرین پر دکھانے کیلئے ایس ایم ڈی سکرین کی تنصیب کے ساتھ الیکٹرانک سکور بورڈ بھی لگایا جائیگا جبکہ ٹکٹ کا نظام بھی الیکٹرانک کیا جائیگا، اسی طرح گراؤنڈ میں بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے ساتھ نئی پچز بھی بنائی جائیں گی جبکہ عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر مسمار کرکے دوبارہ تعمیر ہوگا جس میں بین الاقوامی معیار کا پویلین ، وی آئی پی لاؤنچ اور میڈیا سنٹر شامل ہوگا۔ کرکٹ کے کھیل میں آنے والی نئی ٹیکنالوجی سنیکو میٹر اور ہاک آئی کیلئے میدان میں تاریں بچھائی جائیں گی جبکہ سیوریج کے نظام کی بھی تعمیر نو کی جائیگی ، کھلاڑیوں کیلئے چار سٹارہاسٹل بھی منصوبے کا حصہ ہے جس میں فٹنس کیلئے جیم بھی موجود ہوگا جبکہ لاہور میں موجود نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی طرز پر انڈور کرکٹ اکیڈمی بھی اسی منصوبے میں شامل ہے اکیڈمی میں ویڈیو کیمروں کی مدد سے کھلاڑیوں کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی اور کوچنگ کی جائیگی ، اکیڈمی کو چلانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کرچکے ہیں جس کے تحت لاجسٹک سپورٹ اور ماہرین کی خدمات پشاور کی اکیڈمی کو فراہم کی جائیگی ۔
لاہور میں منعقدہ نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کانمایاں اعزاز ، انڈر16 اور انڈر14 کا ٹائٹل اپنے نام کرلئے ، انڈر 16 فائنل میں قاری محمد عدنان نے پنجا ب کے رضاعلی کو 21-19 ، 21-19 سے شکست دی جبکہ انڈر14 کیٹگری کے فائنل میں خیبرپختونخوا کے عمر جہانگیر نے پنجاب کے سعد عامرکو 21-18,21-18 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر16 کے فاتح کھلاڑی قاری محمد عدنان نے کہا کہ یہ ان کی مسلسل دوسری کامیابی ہے اس سے قبل 2017 میں انہوں نے انڈر15 فائنل میں بھی پنجاب کے رضاعلی کو شکست دیکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ 2018 میں بھی اﷲ تعالیٰ نے ان کوکامیابی سے ہمکنار کیا انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے ان کے کوچز ندیم خان ، کاشف نواز ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی محمد امجد ، پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن صدر میاں صداقت شاہ اور خاص کر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خا ن کا اہم رول ہے جن کی کوششوں کی بدولت آج میں اس موقع تک پہنچا ہوں ، اس موقع پر انٹر نیشنل کوچ ندیم خان نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبے میں بیڈمنٹن کھیل جس مقام پر ہے اس میں ڈی جی سپورٹس کا اہم رو ل ہے کیونکہ ان کی کوششوں کی بدولت آج تمام ڈسٹرکٹ میں نہ صرف بیڈمنٹن کورٹس اور انٹر نیشنل معیار کے میٹس مہیا کئے گئے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کو تمام ممکن سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے ایک مہینے کا تربیتی کیمپ لگایاگیا جس میں ان کے ساتھ کوالیفائیڈ کوچز حیات اﷲ اور کاشف نواز نے کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ دی ، جس کی بدولت آج خیبرپختونخوا کے کھلاڑی جونیئر چیمپئن ہیں ۔ اور انشاء اﷲ ان کی کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرے ۔
پہلا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سوات ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے مکان باغ ہاکی گراؤنڈ مینگورہ میں شروع ہوئے اس موقع پر مہمان خصوصی چیئر مین ضلعی سپورٹس کمیٹی و امور نوجوانان مقصود خان تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ملک ودان خان ، ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اﷲ خٹک ، ضلعی کونسلر ابن امین خان ، جنرل سیکرٹری موسیٰ خان ، اور ناصر خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سوات کے تعاون اور سوات ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی چیمپئن شپ میں ضلع بھر سے پندرہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے ، پہلے میچ میں قمبر سینئر نے فتح پور کو تین صفر سے شکست دی جبکہ نیشنل سٹار نے اوڈیگرام الیون کو دو کے مقابلے ایک سے ہرایا ، تیسرا میچ قمبر جونیئر اور شائننگ سٹار کے درمیان کھیلاگیاجو کہ انتہائی دلچسپ رہا جس میں قمبر جونیئر نے تین دو سے فتح حاصل کی ، جبکہ الیون سٹار نے سوات گرین کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دی ، چیمپئن شپ 16 نومبر تک جاری رہیگا
خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جس میں چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس موقع پر اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے رانا محمد سرور‘طاہر وحید جٹ ‘کے پی اولمپک کے ذوالفقار بٹ اور سپورٹس بورڈ کے عزیز اللہ نے بحیثیت آبزرور شرکت کی ‘اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹس جن میں پشاور ‘نوشہرہ ‘کوہاٹ‘چارسدہ ‘مردان ‘صوابی ‘لکی مروت ‘ہری پور ‘مانسہرہ ‘ایبٹ آباد اور ٹانک سے ڈسٹرکٹس کبڈی ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا جس کے مطابق بنوں سے پیر برکت علی شاہ چیئرمین ‘ارباب نصیر احمد خان صدر ‘سید سلطان علی شاہ سیکرٹری جنرل ‘محمد فہیم سینئر نائب صدر ‘محمد ظاہر ‘محمد اسماعیل (سوات) اور رسول شاہ نائب صدور ‘شہباز علی شاہ فنانس سیکرٹری ‘محب اللہ خان جائنٹ سیکرٹری ون اور محمد انیس (مردان) جائنٹ سیکرٹری ٹو شامل ہیں نومنتخب صدر ارباب نصیر احمد خان نے تمام ڈسٹرکٹس کے عہدیداروں اور اراکین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ کبڈی کے کھیل کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومتی سپورٹس پالیسی کے مطابق انتخابات کا عمل منعقد ہوا جس میں اراکین نے بھرپور شرکت کی انہوں نے کہا کہ بارہ سے اٹھارہ نومبر تک صوبائی کبڈی چیمپئن شپ بنوں میں منعقد کی جا رہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ایم پی اے ملک ریاض خان ہر سال یہ مقابلے منعقد کراتے ہیں اور اس مرتبہ بھی ان کی سرپرستی میں یہ مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس کے بعد بائیس سے پچیس نومبر تک آل پاکستان ظہور الہی کبڈی چیمپئن گجرات میں منعقد ہو رہی ہے جس میں بھی کے پی کی ٹیم بھرپور شرکت کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک کے مختلف شہروں میں جاری فضل محمود نیشنل انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ینگ دیہہ بہادر کلب نے خیبر سٹار کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ آئی سی ایم ایس کولٹس کو شیرین محل کلب کے خلاف واک اوور مل گیا۔ جمخانہ گراؤنڈ زندے میں کھیلے گئے میچ میں ینگ دیہہ بہادر نے پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 228 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی عمران شاہ نے 57، محمد زوہیب اور سید احتشام نے 45، 45 رنز سکور کئے، خیبر سٹارز کلب کی جانب سے فاروق نے پانچ، فہد خان نے تین، وسیم اکرم اور عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں خیبر سٹارز کی ٹیم 33 اوورز میں 139 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، واجد اللہ 28 اور ابوذر 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ینگ دیہہ بہادر کلب کی جانب سے ثاقب علی نے تین، عبدالساجد نے دو، محمد فیصل، عزیز احمد اور راشد اسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں آئی سی ایم ایس کولٹس کو شیرین محل کلب کے خلاف واک اوور میں مل گیا آئی سی ایم ایس کولٹس کی ٹیم بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔
IMG-20181110-WA0057
IMG-20181110-WA0056
RANKING OCTOBER 18 SOUTH

IMG-20181110-WA0055

اپنا تبصرہ بھیجیں