سینئر صحافی نصراللہ چوہدری اپنے گھر سے رات گئے اغواء،سفید کپڑوں میں ملبوس سادہ لباس اہلکار لے کر گئے ہیں، اہل خانہ

کراچی (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے عہدیدار نصراللہ ملک گزشتہ رات اپنے گھر سے اغواء کر لیے گئے ہیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رات گئے ایک سرکاری گاڑی میں سوار چند سادہ لباس اہلکار اسلحے سے لیس گھر آئے اور انہیں زبردستی ساتھ لے گئے. نصراللہ ملک کا گھر کراچی کے علاقے گارڈن میں ہے، ریاست نامہ نے اس سلسلے میں جب مقامی تھانے سے رابطہ کیا تو پہلے تو تھانے کے اہلکاروں نے ایسے کسی بھی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم بعد میں تصدیق کی کہ ایک صحافی کے اغواء ہونے کی اطلاع ملی ہے اور تفتیش جاری ہے. نصراللہ چوہدری کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی شریف النفس انسان تھے اور اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ وہ کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہوں اور اگر ایسا ہے بھی تو خفیہ اداروں کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ جب چاہیں جس کو چاہیں گرفتار کر لیں، پاکستان کے قانون کی رو سے اگر کسی شخص پر الزام ہے بھی تو اس کوقانونی طریقے سے گرفتار کیا جائے،عدالت میں پیش کیا جائے، وکیل کرنے کی سہولت دی جائے. کسی بھی ادارے کو چوروں کی طرح کسی صحافی یا عام شہری کو اٹھانے کا کوئی حق حاصل نہیں. ملک بھر کے صحافی نصراللہ چودہری کے اغواء کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں