جگنو انٹرنیشنل کی مجلس مسالمہ

رپورٹ : اظہر اقبال مغل
تقریبِ مجلسِ مسالمہ ۔۔۔زیرِ اہتمام علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم،جگنو انٹر نیشنل
نظامت کے فرائض چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول ے ادا کئے۔صدارت اعتبار ساجد نے کی۔ مہمانِ خصوصی حسنین بخاری اورمہمانِ اعزازطاہر ناصر علی اور مجید سالک ( وہاڑی )تھے۔
(ڈائریکٹر نیوز۔ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل)علمی،ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم،جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام نواسۂ رسولﷺ امام عالی مقام ؑ شہیدِ کربلا سے محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے ایم زیڈکنول کی میزبانی میں مجلسِ مسالمہ انعقاد پذیر ہوئی۔جس کی نقابت بھی چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول نے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی ۔صدارت اعتبار ساجد نے کی۔ مہمانِ خصوصی حسنین بخاری اورمہمانِ اعزازطاہر ناصر علی اور مجید سالک ( وہاڑی )تھے۔اس روحانی فیوض و برکات سے آراستہ تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی جس کی سعادت پروفیسر نذر بھنڈر کا نصیب بنی۔مقصود چغتائی نے تعارفی کلمات ادا کئے ۔ سب سے پہلے ایم زیڈ کنول نے میزبان کی حیثیت سے سلام بحضورشہیدِ کربلا پیش کیا۔ درودو سلام کی صداؤں نے روحانی سماں باندھ دیا۔ انہی متبرک لمحات میں افضل پارس، اعجاز اللہ ناز ، شگفتہ غزل ہاشمی، ڈاکٹر دانش عزیز، خالد نصر، اسلم جاوید ہاشمی ،مظہر جعفری، شوکت علی مغل، اشفاق فلک ،سرور خاں نقشبندی، کامران نذیر، کنول بہزاد،ڈاکٹر فاخرہ شجاع، وکٹوریہ پیٹرک،عین تمبولوی،میاں صلاح الدین ،شیریں گل رانا،طاہر بن شہزاد،مہ جبیں ملک، مدیحہ شوق اور دیگر نے امام مظلوم سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
44564522_1890163404354254_6324224143747186688_n

44588539_158397445113672_2381279999484231680_n

44759927_342521586311966_9095192852484325376_n
مہمانانِ گرامی نے جگنو انٹر نیشنل کی فروغ، ادب کے ضمن میں کاوشوں کو سراہا ۔ اس ضمن میں ایم زیڈ کنول ( چیف ایگزیکٹو ، جگنو انٹرنیشنل) کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر کنول فیروز، فردوس نقوی ،میجر شہزاد،نگہت اکرم ،فریاد علی اعوان،شاہ مراد بلوچ،ربیعہ بتول،علی رضا،انیلا منیر،شہباز یادش،زبیر عزیز خواجہ اور غلام شبیر اسدکے علاوہ شاعروں، ادیبوں، ،طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔بعد ازاں پُر تکلف تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوں یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں