ہمارے بارے میں

ریاست نامہ ایک کمرشل ویب سائٹ ہے جس کا مقصد اردو ادب اور اردو صحافت کا فروغ ہے. اس پلیٹ فارم سے ہم کہانی, افسانہ, ناولٹ,ناول اور کالم کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں کریں گے. کتب بینی کا فروغ ایک جدید انداز سے ہمارا نعرہ ہے. دور حاضر میں کاغذ پر لکھی گئی کتب کم اور سکرین پر لکھی گئی زیادہ پڑھی جاتی ہیں. انٹر نیٹ کی اسی سہولت سے فائدہ اٹھانا ہمارا مقصد ہے. ہمارے چیف ایگزیکٹو محمد ریاست گزشتہ کئی برسوں سے صحافت سے منسلک ہیں. رپورٹنگ,ایڈیٹنگ اورکالم نگاری میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں. کئی مقامی اور قومی اخبارات سے منسلک رہ چکے ہیں. بچوں کے ادیب کی حیثیت سے وہ ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور بچوں کے لیے لکھی جانے والی ان کی کتاب “خواب چور”مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے. افسانہ نگار اور شاعر بھی ہیں اور ان کے افسانے پاکستان و ہندوستان کے بڑے ادبی رسائل میں چھپتے رہتے ہیں. ان کی کئی کتابیں زیر طباعت ہیں. مجلس ادارت اور مجلس مشاورت میں شامل افراد مایہ ناز صحافی,ادیب اور شاعر ہیں. جو اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں. ہم سینئر لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ نئے لکھنے والوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے. ہماری پالیسی ہے کہ ہم نظریہ پاکستان,افواج پاکستان,اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف کچھ بھی شائع نہیں کریں گے. ایسا مواد جس سے مذہبی تفرقہ بازی پھیلتی ہو, کی اشاعت بھی اس ویب سائٹ پر ممنوع ہو گی. مستقبل قریب میں موبائل ایپ, رسالے کا اجرا اور کیبل ٹی وی کا قیام بھی ادارے کے مقاصد میں شامل ہے.