شجاعت علی راہی—تعارف

Shujehat ali rahi

شجاعت علی راہی اصل نام شجاعت علی نقوی 1945 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے.آج کل بحریہ ٹاؤن رالپنڈی میں قیام پزیر ہیں. زندگی بھر تدریس کے شعبے سے منسلک رہے.پاکستان ٹیلی وژن میں بھی شعبہ تعلیم کے پروڈیوسر رہے. ملک کے کئی معروف انگلش میڈیم اسکولوں اور کالجوں کے سربراہ رہے، تعلیم و تدریس کے مزید پڑھیں

چوہدری محمد بشیر شاد کے قلم سےچوہدری محمد بشیر شاد کا تعارف

Bashir Shad

اپنے چاہنے والوں کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان کے ہر سوال کی تشخیصی رنگت کو نمایاں کرنے کے لئے معدودے چند حروف آپ سب کی نذر گر قبول (چوہدری محمد بشیر شاد یونان) نام تو میرا والدین نے دس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو پیدا ہوتے ہی محمد بشیر رکھ دیا تھا اور مزید پڑھیں

امرتا پریتم

Amrita Pritam

اردو، پنجابی،ہندی کی معروف شاعرہ اور کہانی کار امرتا پریتم 31اگست 1919 ء کو گوجرانوالہ (گوجرانوالہ تقسیم کے بعد پاکستان کا حصہ بنا) میں پیدا ہوئی ، اصل نام امرت کور تھا ، تقسیم ہند کے بعد دہلی میں رہائش پذیر ہوگئی لیکن تقسیم پنجاب کے وقت ہونے والے خونی واقعات نے امرتا پریتم کے مزید پڑھیں

کامران غنی صبا

kamran ghani saba

کامران غنی صبا کا اصل نام کامران غنی ہے مگر قلمی نام کامران غنی صبا ہے. ان کا تعلق عظیم آباد پٹنہ (بھارت) سے ہے. ان کے والدِ گرامی کا نام ڈاکٹر ریحان غنی ہے ،ڈاکٹر ریحان غنی بہار کے معروف صحافی اور مجاہد آزادی مفتی سید شاہ محمد عثمان غنی کے پوتے ہیں .کامران مزید پڑھیں

فیروز ناطق خسرو

feroz natique khusro

سکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) فیروز ناطق خسرو​ بہت مشہور شاعر ہیں اور 8 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ ابھی ان کی کئی کتابیں زیرِ طباعت بھی ہیں. ان کے والد ابوالحسنین ناطق بدایونی خود بھی(صاحبِ دیوان) شاعر تھے اور والدہ صاحبہ مسلمہ خاتون نہاں تخلّص کرتی تھیں جو خود بھی ذاکرہ اور شاعرہ تھیں۔ مزید پڑھیں

مریم تسلیم کیانی

marum tasleem kiyani

مریم تسلیم کیانی جو اس سے قبل مایا مریم کے نام سے بھی لکھتی رہی ہیں کا تعلق کراچی سے ہے. افسانہ نگار ہیں اور ایک ناول پر کام جاری ہے.منفرد موضوعات پر لکھنے کی وجہ سے پڑھنے والوں میں نہ صرف پسند کی جاتی ہیں بلکہ اکثر انہیں اپنی تحریروں پر تنقید کا سامنا مزید پڑھیں

شاہد جمیل احمد

Shahid Jameeel Ahmed

شاہد جمیل احمد سینئر شاعر،افسانہ نگار ،ناول نگار اور پیشے کے اعتبار سے بنکار ہیں. ان کا اصل نام شاہد جمیل جبکہ قلمی نام شاہد جمیل احمد ہے.وہ موضع بھرائیاں تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ میں 1970 میں پیدا ہوئے. ایم ایس سی(آنرز) ایگریکلچرل انٹومالوجی اور ایم بی اے مارکیٹنگ کی ڈگریاں لینے کے بعد مزید پڑھیں

صدف اقبال—–انڈیا

sadaf iqbal

صدف اقبال کا تعلق بھارت کے صوبہ بہار کے گاؤں بھدیہ گیا سے ہے، وہ بہت اچھی افسانہ نگار، شاعرہ،گیت نگار اور محقق ہیں، وہ پی ایچ ڈی کر رہی ہیں، فیس بک پر کئی ادبی فورمز کی ایڈمن ہیں اور اس طرح کئی نئے افسانہ نگاروں اور شاعروں کو متعارف کرانے کا انہیں اعزاز مزید پڑھیں

محمد نواز

M.Nawaz

محمد نواز افسانہ نگار،ڈرامہ نگار اور بچوں کے ممتاز ادیب ہیں، استاد بھی ہیں اور ایک عشرے سے درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں پنجاب کے خوبصورت شہر کمالیہ سے ان کا تعلق ہے.افسانے کے علاوہ وہ ادب کی دیگر اصناف میں بھی طبع آزمائی کرتے ہیں. پاکستان اور ہندوستان کے تمام بڑے مزید پڑھیں

ڈاکٹر ریاض توحیدی

11892204_1004823459562789_2647092659630256384_n

ڈاکٹر ریاض توحیدی کا نام اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے نیا نہیں ہے. آئیے ان کا تعارف ایک نظر دیکھتے ہیں. نام : ڈاکٹر ریاض احمد بٹ قلمی نام : ڈاکٹر ریاض توحیدیؔ پیشہ : لیکچرار(محکمہ تعلیم جموں و کشمیر۔.2008) (پبلک سروس کمیشن) پیدائش : یکم دسمبر1973 ای میل drreyaztawheedi777@yahoo.com : پتہ مزید پڑھیں

شبیر نازش

shabir nazish

شبیر نازش ایک ایسا شاعر جسے نوجوان نسل کا مقبول ترین شاعر کہا جائے تو یہ مبالغہ آمیزی ہرگز نہیں ہوگی. خوش فکر نوجوان شاعر جناب شبیرنازشؔ ۱۷ اکتوبر ۱۹۸۰ ء میں میرپور خاص سندھ کی تحصیل ڈگری میں پیدا ہوئے لیکن ان کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے میاں چنوں سے ہے۔ آج کل مزید پڑھیں

محمد حمید شاہد (تمغہ امتیاز)

Hameed shahid

محمد حمید شاہد افسانہ نگار، محقق، نقاد اور بنکار جو 23 مارچ 1957 کو پنڈی گھیب ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد غلام محمد سماجی اور سیاسی کارکن تھے اور گھر میں کتب خانہ بنا رکھا تھا جس نے محمد حمید شاہد کو مطالعہ کی طرف راغب کیا۔ آپ کے دادا مزید پڑھیں

رحمٰن عباس

rahman abbas

رحمٰن عباس ناول نگار. مترجم، نقاد اور افسانہ نگار ہیں.ان کا تعلق بھارت سے ہے.وہ دورِ حاضر میں اردو کے بہترین ناول نگار مانے جاتے ہیں. انہوں نے ناول کے علاوہ ادب کی دیگر اصناف میں بھی اپنا نام پیدا کیا. رحمٰن عباس کا پہلا ناول “نخلستان کی تلاش” 2004 میں شائع ہوا جو بیسویں مزید پڑھیں

اکرم کنجاہی

akram kunjayi

اکرم کنجاہی بنکر ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت شاعر بھی ہیں.وہ نقاد، محقق، ٹی وی اینکر اور مبصر ہیں، سہ ماہی “غنیمت” کے چیف ایڈیٹر ہیں ،انہوں نے نئی نئی بحروں میں تجربات کیے اور خوب کیے. ریاست نامہ کی خوش قسمتی اور اعزاز کہ یہ نامور شاعر ہمارے مصنفین کی فہرست میں ہیں اور مزید پڑھیں

محمد ریاست

3

محمد ریاست شاعر،افسانہ نگار، کالم نگار،ناول نگار،بچوں کے ادیب، صحافی اور فارما سوٹیکل پروفیشنل ہیں. لنتا فارماسوٹیکل میں بحثیت نیشنل سیلز منیجر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اس شعبے میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر رہ چکے ہیں،ورکنگ جرنلسٹ بھی رہے ہیں،وہ کئی قومی اور مقامی اخبارات کے ساتھ مزید پڑھیں

احمد عدنان طارق

adnan tariq 2

احمد عدنان طارق کا تعلق پاکستان کے خوبصورت صنعتی اور زرعی شہر فیصل آباد سے ہے.وہ پولیس میں انسپکٹر ہیں، بی ایس سی،ایم اے انگریزی اور ایل ایل بی ہیں. بچوں کے ہردلعزیز لکھاری ہیں، 1975 سے لکھ رہے ہیں. پہلی کہانی “بچوں کی دنیا” میں چھپی تھا. کافی عرصہ ملازمت کی وجہ سے نہیں مزید پڑھیں

ڈاکٹر عمرانہ مشتاق

Dr imrana mushtaq

ڈاکٹر عمرانہ مشتاق سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں. ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ سے حاصل کی. ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کیں. وہ صحافی، شاعر،کالم نگار.ادیبہ اور اینکر پرسن ہونے کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کے شعبہ سے بھی منسلک ہیں. یو ایم ٹی پریس فورم مزید پڑھیں

خاقان ساجد

Khaqan sajid mil

کرنل(ر) محمد ساجد کا قلمی نام خاقان ساجد ہے، پاکستان آرمی کی سروس کے ساتھ ساتھ ادبی خدمات بھی سرانجام دیتے رہے. ناول نگار، افسانہ نگار، نقاد اور مترجم ہیں، وہ فروری 1965 میں واہ کینٹ میں پیدا ہوئے اور آج کل راولپنڈی میں رہائش پزیر ہیں.اُن کی شائع شدہ کتابوں کی تفصیل کچھ یوں مزید پڑھیں

افضل ہزاروی

FB_IMG_1504337941271

اصل نام محمد افضل، قلمی نام افضل ہزاروی، تعلق تو ہری پور خیبر پختونخواہ کے ضلع ہریپور کے خوبصورت گاؤں نڑتوپہ سے ہے مگر گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں مقیم ہیں اور کراچی پولیس میں ملازمت کرتے ہیں. اردو اور ہندکو دونوں زبانوں میں شاعری کرتے ہیں اور بہت اچھی کرتے ہیں. ان کی مزید پڑھیں

ساجد ہدایت

received_1571475629582165

ساجد ہدایت مشہور صحافی،افسانہ نگار، کالم نگار،شاعر، ڈرامہ نویس اور نقاد ہیں. ایم.اے اردو ادب ہیں. صحافتی زندگی کا آغاز 1991 میں روزنامہ جنگ سے کیا. بعد میں کئی ملکی اور بین الاقوامی جرائد کے مدیر رہے. اب جرات اخباری گروپ میں بطور ایڈیٹر ادبی و خصوصی صفحات اور جرات فورم کے منتظم ہیں. اردو مزید پڑھیں

سعید اشعر

saeed asher

ہماری مجلس مشاورت کے ایک اہم رکن سعید اشعر کا تعلق تو خیبر پخوتونخواہ کے ضلع ہریپور سے ہے مگر ملازمت کے سلسلہ میں سعودی عرب کے شہر الخبر میں مقیم ہیں.اصل نام محمد سعید ہے جبکہ قلمی نام سعید اشعر ہے اور اسی نام سے پہچانے جاتے ہیں. شاعر ہیں اور بہت ہی اچھے مزید پڑھیں

صالحہ عزیز

salih aziz

صالحہ عزیز کا تعلق کراچی سے ہے، 1980 سے بچوں کے لیے لکھ رہی ہیں. پاکستان میں بچوں کے لیے چھپنے والے تمام رسائل اور اخبارات میں بچوں کے صفحات پر ان کی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں. بہت اچھا اور سبق آموز لکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں.پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مزید پڑھیں

صداقت حسین ساجد

Sadaqat hussain sajid

تعارف صداقت حسین ساجد نے 2004ء سے لکھنا شروع کیا ۔ اب تک کہانیاں افسانے ، تراجم ، مضامین ، اسلامی اور تاریخی واقعات لکھ چکے ہیں ۔ تحریروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے ۔ پاکستان بھر سے شائع ہونے والے سبھی بچوں کے اردو رسائل میں لکھا ۔ ارود ڈائجسٹ ، قومی دائجسٹ ، مزید پڑھیں

الحاج نجمی

Alhaj njmi

شاعر،ادیب، افسانہ نگار، کالم نگار اور مزاح گو الحاج نجمی کا تعلق کراچی سے ہے. 1970 سے لکھ رہے ہیں، ادب کی تمام اصناف میں لکھا اور اردو کے قارئین میں خوب شہرت پائی. پہلی کتاب ”آواز دوست” کے نام سے 1982 میں منظر عام پر آئی. کئی سیاسی اور ادبی تحریکوں کے گواہ ہیں مزید پڑھیں

فاضل جمیلی

fazil jamili

فاضل جمیلی کا آبائی تعلق ہریپور سے ہے لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی میں مقیم ہیں، یوں وہ کراچی والے ہی کہلاتے ہیں، کراچی پریس کلب کے صدر ہیں. ممتاز صحافی، بہت ہی کمال کے شاعر.ادیب، تجزیہ کار اور کالم نگار ہیں. بطور شاعر بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں.کراچی پریس کلب کے صدر کی مزید پڑھیں

نعیم عابد

naim abid

نعیم عابد کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں. ہریپور خیبر پختونخواہ سے تعلق ہے. صحافی ہیں،بزنس مین ہیں، صحافیوں کی تنظیموں سے بھی منسلک ہیں اور تاجروں کی تنظیموں سے بھی. ہریپور پریس کلب کی مجلس عاملہ کے موجودہ چیئرمین ہیں جبکہ لبرل یونین آف جرنلسٹس اور جرنلسٹس یونین آف ہریپور کے صدور کی مزید پڑھیں

امجد جاوید

amjid javed

امجد جاوید کا شمار پاکستان کے ان ناول نگاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت زیادہ لکھااور بہت عمدہ لکھا. وہ پاکستان،ہندوستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولنے اور پڑھنے والے موجود ہیں جانے اور پہچانے جاتے ہیں. امجد جاوید کو پڑھنے اور پسند کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے. ان کا مزید پڑھیں

اختر عباس

akhter abbas

اختر عباس کی شخصیت کے کئی خوبصورت پہلو ہیں، وہ مصنف، افسانہ نگار،کالم نگار اور تربیت کار ہیں۔ہائی پوٹینشل آئیڈیاز اور ہائی پوٹینشل بکس کے سربراہ ہیں، پھول میگزین، قومی ڈائجسٹ اور اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔ افسانوں،کہانیوں، کالموں، تربیت کے طریقوں پر 25 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں. نئے لکھنے والے مزید پڑھیں

آسناتھ کنول

asnath kanwal

نام: آسناتھ کنولؔ قلمی نام: آسناتھ کنولؔ تاریخ پیدائش: 17 اپریل،1965 مقام پیدائش: گاؤں مہتہ سوجا، ضلع شیخوپورہ۔ تعلیم: گریجویشن،اُردو فاضل مقامِ تعلیم: پنجاب یونیورسٹی،لاہور1992 کتب کے نام: ’’پانیوں کا پھول‘‘شاعری۔2003 ، ’’ خواب اور انقلاب‘‘ کالموں کا مجموعہ۔ 2005، ’’ انتظار‘‘ افسانوں کا مجموعہ ۔2009 ، ’’ صحرا کی ہتھیلی پہ دِیا‘‘ تحقیق و مزید پڑھیں